Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مخصوص نشستیں؛ پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کو بڑا سرپرائز دے دیا

پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں سے متعلق بڑا سرپرائز دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے بعد پیپلز پارٹی نے بھی مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کر دی ہے۔

سپریم کورٹ میں پیپلز پارٹی کی طرف سے فاروق ایچ نائیک نے اپیل دائر کرتے ہوئے مخصوص نشستوں سے متعلق 12 جولائی کا فیصلہ واپس لینے کی استدعا کی ہے ، پیپلز پارٹی نے مؤقف اپنایا کہ تحریک انصاف کو بن مانگے نشستیں دی گئیں۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن پہلے ہی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کر چکی ہے۔

واضح رہے کہ 12 جولائی کو سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ خبریں