محکمہ تعلیم سندھ نے موسمی حالات کے پیشِ نظر اسکولز کی تعطیلات 14 اگست تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر محکمہ تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
سید سردار علی شاہ نے کہا کہ گرمی کی شدت اور شدید برسات کے امکان کو نظر میں رکھتے ہوئے تعطیلات میں اضافہ کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں 14 اگست کے حوالے سے سرگرمیوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کو جاری رکھا جائے گا۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ تمام نجی و سرکاری اسکولز جشن آزادی کے حوالے سے پروگرامز منعقد کریں گے، تعطیلات کے بعد سندھ میں نیا تعلیمی سال 15 اگست سے شروع ہوگا۔



















