Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہیلمٹ نہ پہننے والے ہوجائیں ہوشیار !

ہیلمٹ کی پابندی نہ کرنے والوں کے لیے اہم خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کا کہنا ہے کہ سی ٹی اوز، ڈی ٹی اوز بلا تفریق ہیلمٹ کے خلاف کارروائی جاری رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں ماہ ہیلمٹ کی پابندی نہ کرنے والوں کو 42 لاکھ کے جرمانے کیے گئے، رواں ماہ صوبہ بھر میں ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر 2 ہزار 1 سو سے زائد چالان کیے گئے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ کا جرمانہ 2 ہزار روپے ہے، ہیلمٹ آپ کی جان سے زیادہ قیمتی نہیں، ہیلمٹ کی پابندی سے قیمتی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس صوبہ بھر میں ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کارروائی جاری رکھے گی، ٹریفک قوانین کی پاسداری ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ خبریں