Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مسابقتی کمیشن کے اپیلٹ ٹریبونل کا بول نیوز کے حق میں فیصلہ کو برقرار

کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل نے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کی جانب سے دائر کی گئی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) کی میڈیا انڈسٹری کے بڑے پلیئرز کو کمپٹیشن  قوانین کی خلاف ورزی سے باز رہنے کی ہدایت کو برقرار رکھا ہے۔

سی سی پی کوبول میڈیا نیٹ ورک، لبیک (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور بول انٹرپرائزز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی جانب سے پی بی اے، براڈ کاسٹر ایڈورٹائزرز کونسل (بی اے سی) اور میڈیا لاجک کے خلاف شکایت موصول ہوئی تھی۔

بول کی طرف سے دائر کئی گئی شکایت کے مُطابق میڈیالوجک نے پی بی اے، بی اے سی اور پاکستان ایڈورٹائزرز سوسائٹی (پی اے ایس) کے ساتھ تین الگ الگ معاہدوں کے باعث بول کو ریٹنگ دینے سے انکار کیا تھا۔

سی سی پی نے ان تینوں معاہدوں کوکالعدم قرار دے دیا تھا کیونکہ یہ کمپٹیشن مخالف معاہدے تھے جو کہ کمپٹیشن ایکٹ 2010 کے سیکشن 4 کے تحت ممنوع ہیں۔

ان معاہدوں کے تحت پی بی اے اور بی اے سی کی رُکنیت حاصل کئے بغیر میڈیالوجک سے ریٹنگ اور خدمات حاصل نہیں کی جا سکتی تھیں جو کہ غیر اراکین اور نئے داخل ہونے والوں کے لئے رکاوٹ کا باعث تھیں۔

میڈیا لاجک کو غیر پی بی اے اراکین کو ریٹنگ فراہم کی صورت میں مالی جرمانے کی دھمکی بھی دی گئی تھی۔ مزید برآں، نان پی بی اے ممبران کو بی اے سی میں شامل ہونے سے بھی روک دیا گیاتھا۔

پی بی اے نے سی سی پی کے آرڈر کو کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے سامنے ایک اپیل میں چیلنج کیا۔ تاہم، ٹریبونل نے 11 جولائی 2024 کو اپیل کو خارج کر دیا۔

متعلقہ خبریں