Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار اڈیالہ جیل میں بیٹھا ہے، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار اڈیالہ جیل میں بیٹھا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے احمد خان بھچر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار اڈیالہ جیل میں بیٹھا ہے، اڈیالہ جیل کے قیدی نے آئی ایم ایف کے ساتھ عوام دشمن معاہدہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے 3 ماہ میں تمام شعبوں میں میگا پروجیکٹ متعارف کروائے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے غنڈوں نے آج پھر طاہر انجم پر حملہ کیا ہے، ان کے خلاف کارروائی ہوئی تو انہوں نے مگر مچھ  کے آنسو بہانے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 45 ماہ جو ہٹلر پارٹ ٹو بنا رہا اس کے لوگ آج مظلومیت کا رونا رو رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں