آئی پی پیز کے اضافی بلوں کے خلاف ملک کے سب سے بڑے شہرکراچی میں کل سے آل صدر الائنس آف مارکیٹ اینڈ مال ایسوسی ایشن نے تین گھنٹے مارکیٹیں بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
آل صدر الائنس آف مارکیٹ اینڈ مال ایسوسی ایشن کے صدرفہیم نوری نے کہا کہ جمعہ سے جمعرات تک 12 بجے سے 3 بجے تک صدر کی مارکیٹیں بند رہیں گی، اس کے علاوہ روانہ 2 سے تین بجے تک احتجاج بھی کیا جائے گا۔
فہیم نوری نے کہا کہ ایک ہفتے احتجاج کے بعد بھی ہمارا مطالبہ نہیں مانا تو پورے دن کی ہڑتال کریں گے، جبکہ ایک ہفتے کے بعد مارکیٹوں کے باہر بھی دھرنا دیا جائے گا۔
آل صدر الائنس آف مارکیٹ اینڈ مال ایسوسی ایشن کے چیئرمین الطاف نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ حکومت فوری واپس لے، بجلی کی اس قیمتوں میں کاروبار کرنا ناممکن ہے، ہم کاروباری لوگ ہے ہم کاروبار کرنا چاہتے ہیں، ہمارے 20 ہزار کے بجلی کے بل 1 لاکھ روپے کے آرہے ہیں۔
انہوں مزید یہ بھی کہا کہ مدینہ سٹی مال، ریکس سینٹر، کریم سینٹر ڈی مال زینب مارکیٹ، سرجیکل مارکیٹ، وکٹوریہ مارکیٹ اورعبداللہ ہارون روڑ پر واقع تمام مارکیٹیں بند کی جائے گی، جبکہ صدر میں 45 ہزاردوکانیں ہمارے الائنس میں شامل ہیں۔



















