وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود ترجیح ہے۔
مریم نواز نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ کروڑ پکا خواتین ہراسمنٹ واقعے میں اگلے پولیس اسٹیشن سے ریسپانس دیا گیا، پینک بٹن انسٹال کیے گئے ہیں، بٹن دبانے سے آپ سیفٹی زون میں آجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بہت جلد جہاں جہاں سیف سٹی بنے گا وہاں فری وائی فائی دیں گے، سیٹی زون میں آنے کے بعد پولیس آپ سے منسلک ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ اسپیشل چائلڈ کو سیف سٹی کی لیڈی ورکر نے اپنوں سے ملوایا، ایسی خدمت کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں، سیف سٹی بہترین انداز میں کام کررہا ہے، سیف سٹی میں خواتین سے بات کر کے بہت اچھا لگا۔
مریم نواز نے کہا کہ سیف سٹی کی پوری ٹیم کو شاباشی دیتی ہوں، سیف سٹی عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنا رہا ہے، سیف سٹی مختلف زبانوں میں ریسپانس دے رہا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مارچ 2025 میں ہاسٹل کی ڈیڈ لائن تھی، جنوری میں مکمل ہوگا، والدین کو اپنی بچیوں سے متعلق اب کوئی پریشانی نہیں ہوگی، سیف سٹی میں کام کرنے والی بچیوں کو بھی پریشانی نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ سیف سٹی کے نوجوانوں کے لیے ہاسٹل کی تعمیر کا جائزہ لیا، سیف سٹی کی وجہ سے امن و امان میں بہتری آئی، عوام کی سہولت کے لیے سیف سٹی کال بیک سروس شروع کی گئی، عوام کی خدمت کے لیے 15 کی طرف سے 18 ہزار کالز کی گئیں۔



















