ایف بی آر کے چیئرمین ملک امجد زبیر ٹوانہ نے کہا ہے کہ ٹیکس دہندگان کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لئے پُرعزم ہیں۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ سے ملاقات کی جس میں صوبے میں ٹیکس معاملات اور ٹیکس دہندگان کے مسائل پر بات چیت کی گئی۔
چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کے مسائل بروقت حل کرنے کے اقدام سے آگاہ کیا اور گورنر کو جاری ٹیکس اصلاحات کے بارے میں بتایا۔
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی آٹومیشن اور ڈیجیٹائزیشن کا مقصد شفافیت کو فروغ دینا ہے، ٹیکس دہندگان کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لئے پُرعزم ہیں۔
گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے ٹیکس نظام کو جدید اور بہتر بنانے کے لئے ایف بی آر کی کوششوں کو سراہا۔



















