پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک میں پاسپورٹ پرنٹنگ بحران لیمی نیشن پیپر کی کمی کے بعد سیاہی کا ذخیرہ ختم ہونے کے سبب شدت اختیارکرگیا ہے، سیاہی کا ذخیرہ بھی ختم ہونے سے پاسپورٹس کا بیک لاگ ختم ہونے کے بجائے بڑھنے لگا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاسپورٹس کی چھپائی کے لیے سیاہی کی ایک کھیپ اٹھائیس جولائی کو اسلام آباد پہنچے گی، فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث محکمہ پاسپورٹ کوسیاہی کی کھیپ کلیئر کرانے میں مشکلات درپیش ہیں۔
اس حوالے سے ڈی جی پاسپورٹ نے کسٹمز حکام کو خط لکھ کر سیاہی کی کھیپ فوری کلیئر کرنے کیلئے تعاون کی درخواست کردی ہے۔ خط میں کھیپ کی کلیئرنس کے پندرہ دن کے اندر محکمہ کسٹمز کی ادائیگیاں کلیئر کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے خط میں لکھا کہ پاکستان کسٹمز مؤخر ادائیگی کی بنیاد پر سیاہی کی کھیپ فوری کلئیر کرے۔



















