Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دہشتگردی کے خلاف ایف سی کے افسروں اور جوانوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف ایف سی کے افسروں اور جوانوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔

محسن نقوی نے ضلع کرم میں دہشتگردوں کے تھانے پر حملے کی مذمت کی اور حملے میں شہید ایف سی اہلکار اخسان کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے شہید اہلکار کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی  کے خلاف ایف سی کے افسروں اور جوانوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں، شہادت کا بلند رتبہ پانے والے  ایف سی اہلکار اخسان کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید ایف سی اہلکار کی قربانی رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

متعلقہ خبریں