Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی پولیس دہشتگردوں کے نشانے پر آگئی

کراچی پولیس دہشتگردوں کے نشانے پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں ماہ جولائی میں ایک ڈی ایس پی سمیت دو پولیس اہلکاروں کو ٹارگیٹ کا نشانہ بنایا گیا، 7 جولائی کو سی ٹی دی ڈی ایس پی علی رضا کو ٹارگیٹ کر کے شہید کیا گیا۔

13 جولائی کو ڈیفنس میں ہیڈ کانسٹبل خالد کو نامعلوم افراد نے تشدد کے بعد فائرنگ سے زخمی کیا، 19 جولائی کو سمن آباد تھانے میں تعینات کانسٹبل یوسف کو شہید کردیا گیا۔

ڈی ایس پی سمیت دونوں پولیس اہلکاروں کو 6 دن کے وقفہ سے ٹارگیٹ کیا گیا، نامعلوم افراد دونوں پولیس اہلکاروں کو ٹارگیٹ کا نشانہ بنانے کے بعد اسلحہ بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔

پولیس ہیڈ کانسٹبل خالد کو ڈیفنس سگنل پر روک پر تشدد کے بعد فائر مارے گئے، ملزمان ہیڈ کانسٹبل خالد سے سرکاری اسلحہ بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔

پولیس کانسٹبل محمد یوسف ڈیوٹی ختم کرکے گھر جارہا تھا کہ نامعلوم افراد نے ٹارگیٹ کرکے شہید کیا، نامعلوم افراد پولیس کانسٹبل کی سرکاری ایس ایم جی بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔

ڈی ایس پی علی رضا کو نامعلوم ملزمان نے لیاقت آباد میں ٹاگیٹ کرکے شہید کیا گیا، ڈی ایس پی علی رضا سمیت دونوں پولیس اہلکاروں کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

رواں ماہ پولیس کو ٹارگٹ کرنے کے تینوں واقعات کی تحقیات کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں