Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جماعت اسلامی کا دھرنا چوتھے روز میں داخل؛ حکومت کیساتھ مذاکرات کا آج دوسرا دور

مہنگائی اور اوور بلنگ کے خلاف راولپنڈی میں جماعت اسلامی کا دھرنا چوتھے روز میں داخل ہوگیا ہے۔

 حکومتی کمیٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان آج مذاکرات ہوں گے، حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

مطالبات کی عدم منظوری پر جماعت اسلامی دھرنے کو توسیع دے گی جبکہ ملک بھر سے مزید کارکنان آج دھرنے میں شامل ہوں گے۔

دوسری جانب جماعت اسلامی خواتین وونگ کی جانب سے آج مری روڈ پر پاور شو ہوگا۔

بعدازاں ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے جماعت کے گرفتار تمام کارکنان کو رہا کرنے کی تصدیق کردی ہے۔

متعلقہ خبریں