Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی شاہی خاندان سے اظہار تعزیت

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہزادہ عبداللہ بن خالد بن ترکی بن عبدالعزیز بن ترکی السعود کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیراعظم نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہزادہ عبداللہ بن خالد بن ترکی بن عبدالعزیز بن ترکی السعود کے انتقال پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

شہباز شریف نے سعودی عرب کے شاہی خاندان اور عوام کے ساتھ بھی دکھ کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کے لیے دعا کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودیہ کی شاہی عدالت نے شہزادہ عبداللہ بن خالد بن ترکی بن عبدالعزیز بن ترکی السعود کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کی نمازِ جنازہ بروز اتوار عشاء کی نماز کے بعد مکہ مکرمہ کی جامع مسجد میں ادا کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں