Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعلیٰ سندھ سے کمانڈنگ آفیسر ترکش نیوی شپ کی ملاقات

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کمانڈنگ آفیسر ترکش نیوی شپ ٹی سی جی کنالیاڈا اورکمانڈر سیرکن ڈوگان سے ملاقات کی۔

 وزیراعلیٰ سندھ نے کمانڈر سیرکن ڈوگان، بحری جہاز اور عملے کو کراچی ایئر پورٹ آمد پر خوش آمدید کہا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ملاقات میں پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان کی عوام ترکی کے ساتھ تعلقات کو بہت محبت اور احترام کے ساتھ دیکھتی ہے۔

متعلقہ خبریں