Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بانی پی ٹی آئی کو 9 مئی کی ناکام بغاوت کا حساب دینا ہوگا، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو 9 مئی کی ناکام بغاوت کا حساب دینا ہوگا۔

عظمیٰ بخاری نے بانی پی ٹی آئی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مسٹر ہٹلر پارٹ ٹو مریم نواز پر فاشسٹ ہونے کا الزامات لگاتے آپکو شرم آنی چاہیے، مریم نواز کو والد کے سامنے آپ نے گرفتار کروایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین پہ آرٹیکل ۶ کے مقدمات بنانے کی فرمائشیں کروانے والے اور جیلوں میں کیمرے لگا کر تکالیف دینے والا فاشسسٹ لیڈر فتنہ خان تھا، مریم نواز نے بشریٰ بی بی یا آپ کی چاروں بہنوں کو گرفتار نہیں کروایا۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ ویل چیئر سے خود ڈر کے بھاگے اور اٹھے مریم نواز نے نہیں اٹھایا، فاشسٹ اور ذاتی عداوت کے مارے حکمران آپ تھے جس نے بطور وزیراعظم سے زیادہ لیگی رہنماؤں کو سیاسی مقدمات میں گرفتار کروایا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر گرفتاریوں کے باوجود ایک بھی لیگی رہنما نے میاں نواز شریف اور مسلم لیگ نون کا ساتھ نہیں چھوڑا، تحریک انصاف کے انقلابیوں نے ایک ایک رات جیل میں گزارنے کے بعد اگلے دن لائنیں لگا کے پریس کانفرنس کیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ اپنی جرم تراشیوں، ناکام بغاوت اور پاکستان مخالف سازشوں کا ملبہ مریم نواز پر مت ڈالو، جس فوج کے سپہ سالار کو میر جعفر کہتے ہو نیوٹرل کو جانور کہتے ہو اس سے مذاکرات کا کہتے شرم نہیں آتی۔

انہوں نے کہا کہ پہلے فوجی تنصیبات پر حملے کرتے ہو شہداء کے مجسمے جلاتے ہو پھر معصومیت کا ڈرامہ بھی کرتے ہو، نو مئی کی ناکام بغاوت کا حساب بھی دینا ہوگا اور سزا بھی بھگتنی پڑے گی۔

متعلقہ خبریں