اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان کی زیر صدارت لاہور میں صوبائی ترقیاتی ورکنگ کمیٹی کا دسواں اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ پروگرام برائے روشن گھرانہ کیلئے 9 ارب 50 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔
دوران اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے اسکولز میلز پروگرام کیلئے 6 ارب 1 کروڑ 12 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی۔
صوبائی ترقیاتی ورکنگ کمیٹی اجلاس میں 50 ارب 76 کروڑ کے فنڈز کی منظوری دی گئی، وزیراعلیٰ پلانٹ فار پاکستان پروگرام کیلئے 8 ارب، سیالکوٹ مرالہ بیرج کے کالونی پروٹیکشن بند کی توسیع کیلئے 3 ارب 16 کروڑ منظور کیے گئے۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ ایگرو فاریسٹ فار فاریسٹ ویسٹ پروگرام کیلئے 1 ارب روپے منظور کیے گئے، پنجاب میں کیکڑے کی فارمنگ کیلئے 8 ارب 53 کروڑ 4 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی۔
لاہورمیں قائداعظم انٹر چینج تا واہگہ بارڈر جی ٹی روڈ مرمت و بحالی کیلئے 3 ارب 28 کروڑ منظور ہوئے، شیخوپورہ میں کچہری رسول نگرروڈ پر انڈر پاس کی تعمیر کیلئے 1 ارب 39 کروڑ 7 لاکھ روپے منظور ہوئے۔
اجلاس میں سیکریٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل، ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران نے شرکت کی۔



















