اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے پاور ڈویژن کے 13 اداروں کی نجکاری کرنے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق کُل 11 میں سے 9 سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیاں نجکاری فہرست میں شامل ہیں جبکہ کوئٹہ الیکٹرک اور ٹرائبل الیکٹرک سپلائی کمپنیاں نجکاری فہرست میں شامل نہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے 4 سرکاری بجلی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کرنے اور پاور ڈویژن کے 6 اداروں کو قومی اہمیت کے ادارے قرار دینے کی منظوری دی ہے۔
اس کے علاوہ پاور ہولڈنگ لمیٹڈ اور سی پی پی اے قومی اہمیت کے ادارے قرار دے دیئے گئے ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ نے پاور ڈویژن کے 4 اداروں کی تنظیم نو کی بھی منظوری دی، کوئٹہ الیکٹرک اور ٹرائبل الیکٹرک سپلائی کمپنیوں کی تنظیم نو ہوگی جبکہ این ٹی ڈی سی اور نیسپاک کی بھی تنظیم نو کی جائے گی۔



















