Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کے لیے بڑی خبر آگئی

پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کے لیے بڑی خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاسپورٹ آفس کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے پاسپورٹ کی پرنٹنگ کے لیے درکار سیاہی کا ذخیرہ ختم ہونے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ایسی خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، پاسپورٹ پرنٹنگ کے لیے درکار سیاہی وافر مقدار میں موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ پرنٹنگ کا عمل بلا تعطل جاری ہے اور اوورسیز پاکستانیوں کے تمام پاسپورٹ ترجیحی بنیادوں پر جاری ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ نارمل پاسپورٹ کا بیک لاک صرف ایک لاکھ 65 ہزار باقی ہے، چھ عدد نئی ڈیسک ٹاپ مشینیں خرید لی گئی ہیں اس کے علاوہ دو عدد ای پاسپورٹ بلک پرنٹنگ مشین بھی خرید لی ہیں۔

پاسپورٹ آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اپنے فرائض خوش اسلوبی سے ادا کر رہا ہے، عوام بے بیناد خبروں پر کان نہ دھریں۔

متعلقہ خبریں