Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاہور میں جاری طوفانی بارشوں کے باعث 5 افراد جان کی بازی ہار گئے

صوبائی دارالحکومت لاہور میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف واقعات میں دو بچوں سمیت پانچ افراد جاان کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق گجومتہ کے علاقے میں خستہ حال چھت گرنے سے ملبے سے کم سن بچی کی لاش ملی۔

نشاط کالونی میں 30 سالہ نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔

چونگی امر سدھو کے علاقے میں 14 سالہ بچہ پانی میں ڈوب گیا بعد ازاں ریسکیو نے بچے عبداللہ کی لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا۔

کوٹ لکھپت میں موٹر سائیکل سوار کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ ڈیفنس فیز سیون کے علاقہ میں کرنٹ لگنے سے چالیس سالہ غلام مصطفیٰ دم توڑ گیا ریسکیو ٹیم نے لاش کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ خبریں