Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی ایئرپورٹ پر جدید ٹیکنالوجی سے لیس سکینڈ لائن بارڈر کنٹرول آفس قائم کر دیا گیا

وزیر داخلہ محسن رضا نقوی اور ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایت پر کراچی ایئرپورٹ پر سکینڈ لائن بارڈر کنٹرول آفس قائم کر دیا گیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اس سے قبل ملتان اور لاہور ایئرپورٹ پر سکینڈ لائن بارڈر کنٹرول آفس قائم کئے گئے، آئی سی ایم پی ڈی کے تعاون سے قائم کردہ یہ آفس جدید آلات سے لیس ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ رواں ماہ ایف آئی اے امیگریشن حکام کو جدید آلات کے حوالے سے خصوصی ٹریننگ کا بھی انعقاد کیا گیا، امیگریشن سکینڈ لائن آفس اسٹیٹ آف دی آرٹ فرانزک اور آئی ٹی آلات سے لیس ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ جدید آلات سے غیر قانونی امیگریشن روکنے کی صلاحیت بہتر ہوگی، جدید سسٹم کی بدولت جعلی دستاویزات اور ویزوں کی جانچ پڑتال کی جا سکی گی۔

ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ جدید آلات پاسپورٹس اور ویزوں کی خصوصیات کو جانچنے میں معاونت کریں گے، جدید آلات سے غیر قانونی امیگریشن روکنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جعلی، مشتبہ اور غیر قانونی دستاویزات کی سکریننگ بہتر انداز میں کی جا سکی گئی، جدید آلات سے انسانی سمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں