Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خیبرپختونخوا میں بارش متاثرین بے یارو مددگار ہیں، حکومت نظر نہیں آرہی، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں بارش متاثرین بے یارو مددگار ہیں اور حکومت نظر نہیں آرہی۔

بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں کے دوران سب سے زیادہ جانی نقصان صوبہ خیبرپختونخوا میں ہوا ہے، صرف کوہاٹ میں 10 افراد جاں بحق  ہوئے ہیں، بہت سارے واقعات رپورٹ نہیں ہورہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے حکومتِ پنجاب بارش متاثرین کی بلاتفریق و بروقت امداد کو یقینی بنائے گی، سندھ اور بلوچستان میں وزراء، ارکان اسمبلی  اور بلدیاتی ذمہ داران امدادی کاموں کی نگرانی کریں۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ارکانِ اسمبلی بارشوں کے دوران اپنے حلقوں میں موجود رہیں، یقینی بنایا جائے کہ کوئی ایک متاثر بھی حکومتی امداد  سے محروم نہ رہ جائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے ہدایات دیں کہ بارش زدہ علاقوں میں جیالے ضرورت مند افراد اور متاثرین کی مدد کیلئے آگے آئیں، پیپلز پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان  بارش متاثریں  کی مدد کے لئے متحرک ہوجائیں۔

متعلقہ خبریں