Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایشیا کی سب سے بڑی اجناس مارکیٹ تیسرے روز بھی بند

کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ہڑتال جاری ہے، جس کی وجہ سے ایشیا کی سب سے بڑی اجناس مارکیٹ تیسرے روز بھی بند ہے۔  

ہڑتال کے باعث مکمل ہول سیلرز ریٹیلرز کراچی لاہور سمیت دیگر شہروں میں بند ہے۔

ہول سیل مارکیٹ کے صدر عبد الرؤف ابراہیم نے کہا کہ حکومت نے تاحال کوئی رابطہ نہیں کیا ہے، اور  کسی بھی ود ہولڈنگ ٹیکس کے ایجنث نہیں بنیں گے، جبکہ حکومتی غفلت کے باعث ملک بھر بحرانی کیفیت کا خدشہ ہے۔

ہول سیل مارکیٹ کے صدر عبد الرؤف ابراہیم آج اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

متعلقہ خبریں