Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی نجکاری کی تجویز سامنے آ گئی

وفاقی وزیر بحری ماور قیصر احمد شیخ کا کہنا ہے کہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی نجکاری کی تجویز دی گئی ہے۔

 .کراچی میں پ این ایس سی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے کہا کہ پی این ایس سی اسٹرٹیجک ادارہ نہیں ہے ،اس کی نجکاری کی تجویز دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی این ایس سی جتنا منافع کماتا ہے اس سے کہیں زیادہ کما سکتا ہے.وفاقی وزیر نے کہا کہ یورپی شپنگ کمپی مرکس کے ساتھ رواں ماہ کے آخر میں ایم او یو سائن کرنے جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مرکس ابتدائی طور پر 2 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہے۔ جس میں انفرااسٹرکچر، ویئر ہاؤس پلوں کی تعمیر اور شپ بریکنگ کا بڑا منصوبہ شامل ہے، مرکس تقریبا 750 جہاز گڈانی میں شپ بریکنگ کرنے ارادہ رکھتا ہے۔

کانفرنس میں شریک چئیرمین کے پی ٹی نے بتایا کہ رواں سال کراچی پورٹ نے تاریخ کی سب سے زیادہ امدنی حاصل کی ہے اور کے پی ٹٰی کا منافع گزشتہ سال کے مقابلے میں  دو ارب روپے سے بڑھ کر 10 ارب روپے ہو گیا ہے۔

جبکہ چئیرمین پورٹ قاسم نے بتایا کہ پورٹ قاسم پورٹ نے بھی سالانہ امدنی میں چھ ارب روپے کا اضافہ کیا ہے اور پورٹ قاسم کا منافع 29 ارب روپے سے بڑھ کر 35 ارب روپے ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں