مہنگائی اور اوور بلنگ کے خلاف راولپنڈی میں جماعت اسلامی کا دھرنا دسویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن آج اسلام آباد سے کراچی روانہ ہوں گے جہاں آج وہ گورنر ہاؤس کراچی کے سامنے دھرنے میں شریک ہوں گے۔
حافظ نعیم الرحمن کا کراچی دھرنے سے خطاب ویڈیو لنک پر راولپنڈی میں بھی دکھایا جائے گا، جبکہ امیر جماعت اسلامی کل راولپنڈی دھرنے میں موجود ہوں گے ، آج حافظ نعیم الرحمن مزید دھرنوں کے حوالے سے اہم اعلان کریں گے۔



















