Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت چیزوں کو ٹھیک کرنا چاہے تو بہت کچھ کرسکتی ہے، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت چیزوں کو ٹھیک کرنا چاہے تو بہت کچھ کرسکتی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہر حکومت میں آئی پی پیز کے نمائندے شامل رہے، صرف کچھ لوگوں کو نوازنے کی سزا عوام کیوں بھگتیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز معاہدے کرنے والے لوگوں کے اثاثے منجمد کیے جائیں، پاکستان کے 25 کروڑ لوگوں کا مسئلہ حل ہونا چاہیے۔

امیرجماعت اسلامی نے مزید کہا کہ حکومت چیزوں کو ٹھیک کرنا چاہے تو بہت کچھ کرسکتی ہے، آئی پی پیز کی حقیقی کیپسٹی کا دوبارہ جائزہ لینا ہوگا۔

متعلقہ خبریں