Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی کے اہم رہنما و رکن اسمبلی انتقال کر گئے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی ممتاز مصطفیٰ انتقال کر گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی ممتاز مصطفیٰ پارلیمنٹ لاجز میں مقیم تھے، انہیں دل کا دورہ پڑا جس کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہو سکے۔

رکن اسمبلی ممتاز مصطفیٰ کا تعلق رحیم یار خان سے تھا اور وہ این اے 171 (رحیم یار خان III) کی نشست جیت کر قومی اسمبلی میں آئے تھے۔

دوسری جانب ترجمان قومی اسمبلی نے ممتاز مصطفیٰ کے انتقال کی تصدیق کردی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو ان کی وفات سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ایم این اے کے انتقال کی وجہ سے آج قومی اسمبلی کا اجلاس بغیر کارروائی ملتوی کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کو انتخابی نشان نہ ملنے کی وجہ سے وہ آزاد حیثیت سے انتخاب لڑے تھے اور بعدازاں پی ٹی آئی رہنما سنی اتحاد کونسل میں شامل ہو گئے تھے۔

متعلقہ خبریں