Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی آئی اے نے مسافروں کو زبردست خوشخبری سنادی

پی آئی اے نے مسافروں کو زبردست خوشخبری سنادی ہے۔

ذرائع کے مطابق ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے ٹورنٹو سے پاکستان آنے والی پروازوں کے کرایوں میں 14 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ یکم تا 14 اگست کے درمیان بکنگ پر 14 فیصد رعایت دی جائے گی، مسافروں کو  ٹورنٹو سے پاکستان پروازوں پر 15 اگست سے 14 نومبر کے درمیان لازمی سفر کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی آئی اے کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر مسافروں کے لیے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں