Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے 8 تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

تعلیمی بورڈ میں ایبٹ آباد، ڈی آئی خان، مالاکنڈ، بنوں بورڈ، کوہاٹ، مردان اور سوات شامل ہیں۔

نتائج میں طالبات نے میدان مار لیا، پشاور بورڈ مین ثانیہ صافی، سعیدہ سویرہ، مروا عالم نے 1176 نمبرز لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

عائزہ آیاز نے 1175 نمبرز پر دوسری اور جعفر شاہ نے 1174 نمبرز لیکر تیسری پوزیش حاصل کی۔

پشاور بورڈ دسویں میں کل 76 ہزار 90 طلبہ پاس ہوئے جبکہ نتیجے کی شرح 87 فیصد رہی۔

پشاور بورڈ نویں میں کل 68 ہزار 534 طلبہ پاس ہوئے جبکہ نتیجے کی شرح 98 فیصد رہی۔

پشاور بورڈ کے 1 لاکھ 81 ہزار 842 طلبا و طالبات نے امتحان میں حصہ لیا، نویں جماعت کے 95 ہزار 53 اور دسوین جماعت کے 86 ہزار 789 طلبا و طالبات شامل ہیں۔

8 تعلیمی بورڈز کے امتحانات میں شریک طلبا و طالبات کی کل تعداد 8 لاکھ 93 ہزار 524 ہے۔

طلبا کی کل تعداد 4 لاکھ 71 ہزار 20 جبکہ طالبات کی کل تعداد 4 لاکھ 22 ہزار 504 ہے۔

متعلقہ خبریں