حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان پنجاب کے مسائل پر بننے والی کمیٹی ناکام ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان اہم ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوئی۔
ن لیگ کی جانب سے ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد میں شیری رحمان، راجہ پرویز اشرف اور نوید قمر شامل تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ڈی ایم حکومت کی طرح موجودہ حکومت میں بھی پی پی کو فنڈز پر تحفظات ہیں، جبکہ پی پی وفد نے چاروں صوبوں میں فنڈز کی تقسیم پر اپنے خدشات کا اظہار کیا، اس کے علاوہ پی پی وفد نے پنجاب کے مسائل بھی اسحاق ڈار کے سامنے رکھے، پی پی وفد نے پنجاب حکومت کی جانب سے قول و فعل کے تضاد پرشکوہ کیا۔



















