Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا؛ نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے اچانک عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے 14 اگست کو پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

 دوسری جانب 14 اگست کو ملک بھر میں بینک اور تمام مالیاتی ادارے بھی بند رہیں گے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق بدھ 14 اگست کو تمام بینک اور مالیاتی ادارے بند رہیں گے، اس موقع پر ملک بھر کے تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں بھی عام تعطیل ہوگی۔

متعلقہ خبریں