Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلز پارٹی کے اہم رہنما انتقال کرگئے

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یونس ابو غالب کا انتقال ہو گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) سعودی عرب کے ریاض ریجن کے نائب صدر یونس ابو غالب انتقال کر گئے ہیں۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے ریاض ریجن کے نائب صدر یونس ابو غالب کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یونس ابو غالب مرحوم کے سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں، یونس ابو غالب مرحوم کی پارٹی کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ خبریں