بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے خلیجی ممالک جانے والے محنت کشوں پر ٹیکس میں 7500 کی رعایت دی ہے۔
خلیجی ممالک جانے والے محنت کشوں کے ہوائی ٹکٹ پر 5 ہزار روپے ایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔
محنت کشوں کے ہوائی ٹکٹ پر ٹیکس 12500 روپے سے کم کر کے 5000 کیا گیا، مزدوروں کو ٹیکس میں یہ رعایت صرف اکانومی کلاس کے ٹکٹ پر ہو گی۔
ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ایکسائز ڈیوٹی 5,000 روپے فکسڈ رقم کے طور پر وصول کی جائے گی، یہ ٹیکس پاسپوررٹ پر امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ بیورو کے تصدیق شدہ لیبر ویزے پر لیا جائے گا۔



















