کراچی: گورنر سندھ کی تبدیلی کی خبروں کے بعد ایم کیو ایم نے مسلم لیگ ن کو دھکمی دے دی۔
ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی اتحادی حکومت قائم ہونے کے وقت یہی طے ہوا تھا کہ سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری ہی رہیں گے۔
ایم کیو ایم رہنما کہتے ہیں کہ سندھ کا گورنر ایم کیو ایم کا گورنر ہے لیکن بیچ میں کامران ٹیسوری کو ہٹانے کی قیاس آرائیاں بھی ہوتی رہیں۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اگر یک طرفہ طور پر گورنر سندھ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تو ایم کیو ایم کا مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں ہوگا۔



















