Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کمزور موبائل سروس اور سوشل میڈیا سروس میں تعطل پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا نوٹس

اسلام آباد: ملک بھر میں کمزور موبائل سروس اور سوشل میڈیا سروس میں تعطل کے معاملے پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے نوٹس لے لیا ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چیئرمین سید امین الحق نے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمنٰ کو طلب کرلیا ہے۔

سید امین الحق نے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمنٰ کو سوشل میڈیا سروس میں رکاوٹ کی وجوہات پیش کرنے کی ہدایت کردیں ہیں۔

علاوہ ازیں قائمہ کمیٹی کے چیئرمین نے واٹس ایپ، فیس بک، انسٹا گرام اور ایکس کی بندش کی وجوہات پیش کرنے کی بھی ہدایت کی جب کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے اور موبائل سگنلز کمزور ہونے کی بھی تفصیلات طلب کی ہیں۔

قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں اٹارنی جنرل آف پاکستان کو بھی مدعو کرلیا گیا ہے، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس 21 اگست بروز بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

متعلقہ خبریں