اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے نمایاں خدمات پر ملکی و غیرملکی شخصیات کیلئے سول ایوارڈز دینے کی منظوری دے دی۔
یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے 104 پاکستانی و غیر ملکی شخصیات کے لیے سول ایوارڈز کی منظوری دے دی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کو بھی گراں قدر خدمات پر سول ایوارڈ اور ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔
اس کے علاوہ عرفان نواز میمن کو بطور بیوروکریٹ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے پر نامزد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ تمام تر افراد کو سول ایوارڈ 23 مارچ 2025 کی تقریب میں دیا جائے گا۔



















