Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک فوج کے تعاون سے پنجاب کے نوجوانوں کا برزل پاس پر پرچم لہرا کر ریکارڈ قائم

پاک فوج کے تعاون سے 6 نوجوانوں نے سب سے اونچا پرچم لہرا کر ریکارڈ قائم کردیا۔

پاک فوج کے تعاون سے 6 نوجوانوں نے 13808 فٹ اونچے برزل پاس پر سب سے بڑا پرچم لہرا کر ریکارڈ قائم کیا ہے۔

⁠200 فٹ لمبا یہ پرچم پاکستان کے آخری گاؤں نگئی میں آزادی ریلی میں بھی شامل کیا گیا، نگئی گاؤں اور ایل او سی کے قریب پرائمری اسکول میں بھی جشن آزادی کی تقریب منعقد کی گئی۔

گاؤں کے لوگوں اور پاک فوج کے جوانوں نے والی بال اور رسہ کشی کا مقابلہ بھی کیا، آخر میں سب سے بڑا قومی پرچم مشہور سیاحتی مقام رینبو لیک پر لہرایا گیا۔

پرچم لہرانے والے ان جوانوں نے اپنا یہ ریکارڈ آزادی کے ہیروز اور پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کے نام کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں