Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانیہ کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ہمیش فالکنر سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک  برطانیہ دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوران ملاقات برطانوی وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے یوم آزادی کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن  نقوی اور پاکستانی قوم کو مبارکباد دی۔

ملاقات میں خطے میں پائیدار امن و استحکام اور دہشتگردی کے ناسور سے نمٹنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی اور وزراء نے امن و استحکام کے لیے باہمی تعاون بڑھانے کی ضرورت  پر زور دیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ہم افغان مہاجرین کو ان کے ملک افغانستان واپس بھجوانے کے لیے جلد  دوسرا مرحلہ شروع کریں گے، پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں، دہشتگردی عالمگیریت مسلہ ہے اور کئی ممالک کو مختلف اشکال میں اس  چیلنج کا سامنا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے برطانوی تعاون کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی  کے خلاف مشترکہ اقدامات  نتیجہ خیز ثابت ہوں گے، پاکستان پر امن ملک ہے۔

متعلقہ خبریں