Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب گئے، ان کی امیدیں ختم ہو رہی ہیں، شبلی فراز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب گئے، ان کی امیدیں ختم ہو رہی ہیں۔

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل انتظامیہ ہاتھ باندھ کر کھڑی ہوتی تھی، بطور اپوزیشن لیڈر استحقاق مجروح ہوا، مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم بانی پی ٹی آئی سے ملنے گئے یہ طے شدہ ملاقات تھی، پوری قوم کو پتہ ہے ہم ہر جمعرات کو بانی پی ٹی آئی سے ملتے ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ کہتا ہے اگرسیاسی گفتگو کی تو قانون اپنا راستہ لے گا، ہم ایک پارٹی کے رکن ہیں، ہمارے پاس عہدے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ہم الیکٹڈ لوگ ہیں، دونوں ہاؤسز میں لیڈ کر رہے ہیں، ایسی بات ہے تو پارلیمنٹ میں بھی سیاسی بات نہ کرنے دیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب گئے، ان کی امیدیں ختم ہو رہی ہیں، یہ لوگ نہیں چاہتےعوام، پاکستان کا مستقبل روشن ہو، یہ لوگ اس ملک کو تباہی کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں