گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ہمیں عمومی معاشرتی رویوں میں تبدیلی لانا ہوگی۔
ذرائع کے مطابق گورنر ہاﺅس میں انٹر نیشنل بین المذاہب امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارک باد پیش کرتاہوں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک شاندار کاوش ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ بھی کم ہے، پاکستان میں ہر مذاہب کے ماننے والوں کو مکمل آزادی حاصل ہے۔
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ اس وقت وطن عزیز کو کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، معاشرے میں عدم برداشت کا فقدان ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا انتہائی نا گزیر ہے، ہمیں عمومی معاشرتی رویوں میں تبدیلی لانا ہوگی۔



















