اسلام آباد: وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ نے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں خاتون کو زدوکوب کرنے کے مذمت کردی۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے ایک بیان میں کہا کہ خواتین کو ہراساں کرنا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں، قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں خاتون کو زدوکوب کرنے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں۔
وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف خواتین کے لئے تحریک ناانصاف بن چکی ہے، تحریک انصاف اقبال آفریدی کے خلاف ایکشن لے۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہی ہمارے معاشرے میں خواتین کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، یہ تحریک انصاف کی فسطائیت ہے جو کھل کر باہر آرہی ہے۔
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ انصاف کا تقاضہ ہے کہ اس حملے پر اقبال آفریدی کی پارٹی رکنیت معطل ہونی چاہیے۔



















