Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صارفین کیلئے فی یونٹ 14 روپے کا ریلیف مریم نواز کا احسن اقدام ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ صارفین کیلئے فی یونٹ 14 روپے کا ریلیف مریم نواز کا احسن اقدام ہے۔

 وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ صارفین کیلئے فی یونٹ 14 روپے کا ریلیف مریم نواز کا احسن اقدام ہے، عوامی ریلیف کو حکومت کی اولین ترجیح رکھا۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ سے 50 ارب کاٹ کر بجلی کی قیمتوں میں ریلیف دیا، 200 یونٹ والے بجلی صارفین مستفید ہو رہے ہیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ بجلی شعبے کی اصلاحات سے پائیدار حل نکالنے کیلئے کوشاں ہیں، لوگوں کی زندگی آسان کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ معاشی استحکام کے بعد ملک درست سمت کی طرف گامزن ہے، عوامی ریلیف اور مہنگائی میں کمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے دیرپا حل کیلئے کام ہو رہا ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے ہرممکن کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں