Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمتوں میں سہ ماہی بنیاد پر مزید اضافے کا امکان ہے۔

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیپرا میں دائرکر دی گئی ہے، جبکہ اس سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین پر46 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اپریل تا جون تین ماہ کے لیے مانگا گیا ہے جبکہ کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 22 ارب روپیہ جبکہ ٹرانسمیشن اور ڈسٹربیویشن کی مد میں 10 ارب روپے صارفین سے وصول کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

بجلی کی قیمت میں 14 ارب روپے دیگر مد میں وصول کیے جائیں گے اس کے علاوہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے الیکٹرک سمیت تمام صارفین کے لیے مانگا گیا ہے جبکہ نیپرا بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر26 اگست کو سماعت کرے گا۔

متعلقہ خبریں