وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد کا کہنا ہے کہ آئسولیشن ہی منکی پاکس کا سب سے بہترین علاج ہے۔
وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی زیرِصدارت منکی پاکس سے متعلق اجلاس ہوا جس میں انہوں نے اس حوالے سے اقدامات کی ہدایات دیں۔
انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت نے ٹیسٹ کیا تو منکی پاکس پازیٹو نکلا، آج تک دنیا میں 99 ہزار لوگوں میں منکی پاکس پازیٹو نکلا ہے، آئسولیشن ہی منکی پاکس کاسب سے بہترین علاج ہے۔
ڈاکٹر ملک مختار نے کہا کہ منکی پاکس کی علامات ظاہر ہونے پر فوری تنہائی اختیار کرنی چاہیے، منکی پاکس کی تشخیص کرنا تھوڑا سا مشکل ہے، بخار،جسم میں درد اور غدود کا بڑھ جانا منکی پاکس کی علامات ہیں۔
وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر برائے صحت نے کہا کہ منکی پاکس کی جنوبی افریقہ کے لوگوں میں تشخیص 1970 میں ہوئی، مسافروں کی آمد پر ہی انکی علامات چیک کرنے کے انتظامات کا کہا گیا۔
انہوں نے کہا کہ صوبوں، ایئرپورٹ اتھارٹیز کو حفاظتی انتظامات مؤثر کرنے کا کہا ہے، وزیر اعظم کی ہدایت پر 15 اگست کو این سی او سی نے پہلی میٹنگ کی۔



















