طورخم بارڈر پیدل آمد و رفت سمیت تجارتی سرگرمیوں کیلئے بحال کردیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 174 افغان مہاجرین حراست میں لیے گئے، افغان مہاجرین کو سفری دستاویزات نہ ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ گرفتار افراد کو لنڈی کوتل پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔
واضح رہے کہ طورخم بارڈر کو ایف سی سرچ آپریشن کے باعث صبح بند کردیا گیا تھا، طورخم بارڈر پر گاڑیوں کی آمد و رفت بحال ہیں۔



















