Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا ہے۔

 اس حوالے سے ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں بجلی چوری میں ملوث 01 لاکھ 11 ہزار 912 ملزمان گرفتار کر لیے ہیں۔

  ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کرنے والے ملزمان کے خلاف 01 لاکھ 22 ہزار 166 مقدمات درج ہیں، بجلی چوری کے 85 ہزار 547 مقدمات کے چالان مکمل کرکے جمع کروائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ملزمان سے 05 ارب 22 کروڑ روپے کی ریکوری کی گئی، صوبائی دارالحکومت لاہور میں 38410 بجلی چور گرفتار کر لیے ہیں جن پر 38403 مقدمات درج ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور میں 19705 مقدمات کے چالان جمع کروائے گئے، لاہور میں ملزمان سے 01 ارب 81 کروڑ 80 لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی۔

 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ پولیس ٹیمیں تمام اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں الیکٹرسٹی کمپنیوں کو بھرپور سپورٹ فراہم کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجلی چوری مقدمات میں چالاننگ کی شرح مزید بہتر بنائیں، اشتہاریوں کو گرفتارکریں، بجلی چوری مقدمات کے ملزمان سے ریکوری میں مزید بہتری لائیں۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ بجلی چوری کے مقدمات کا بلا تاخیر اندراج یقینی بنایا جائے، بجلی کمپنیوں کے افسران کے اشتراک سے سخت لائحہ عمل بنایا جائے۔

ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرنس کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

متعلقہ خبریں