Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب حکومت نے جو اقدام اٹھایا وہ دوسرے صوبوں کیلئے ترغیب ہے، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے جو اقدام اٹھایا وہ دوسرے صوبوں کیلئے ترغیب ہے۔

 وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں پر باتیں کی جارہی ہیں، وفاقی حکومت نے 200 یونٹ تک تمام صارفین کو ریلیف دیا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں سے 50 ارب نکال کر ریلیف دیا، حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ وفاقی حکومت کا ریلیف پورے ملک کے لیے ہے، پنجاب حکومت کے 201 سے 500 یونٹ تک ریلیف کو سراہا جانا چاہیے تھا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ امید تھی حافظ نعیم سمیت دیگر سیاسی رہنما اس اقدام کو سراہتے، پنجاب حکومت نے جو اقدام اٹھایا وہ دوسرے صوبوں کے لیے ترغیب ہے۔

متعلقہ خبریں