Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’سندھ حکومت پریشان ہے کہ پنجاب حکومت نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کیوں دیدیا ‘

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت پریشان ہے کہ پنجاب حکومت نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کیوں دیدیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سعید غنی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھائی پنجاب کی وزیراعلیٰ کو اپنے صوبے کے عوام کی فکر ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے اپنے صوبے کے فنڈز سے اپنے عوام کو ریلیف دیا ہے، آپ حسد نہ کریں، ہمت کریں اور سندھ کے عوام کو ریلیف دیں۔

  عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عوامی ریلیف کے اقدام پر فضول قسم کی سیاست کرنا باعث تعجب ہے، مریم نواز، نواز شریف کی بیٹی ہے اور نواز شریف نے ہمیشہ عوام کی بات کی ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ عوامی جماعت ہونے کے دعویدار تمام وزراء اور ترجمان تین دن سے عوامی ریلیف کے ہی خلاف بیانات دے رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ جب آپ عوام کے دعویدار بنتے ہیں تو مشکل کی گھڑی میں عوام کو ریلیف دینے سے گھبرا کیوں رہے ہیں، ہمت کریں آپ بھی سندھ کے عوام کو ریلیف دیں، تحریک انصاف کی لائن فالو مت کریں۔

متعلقہ خبریں