Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مظفرآباد و آزاد کشمیر سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

مظفرآباد و آزاد کشمیر سمیت مختلف علاقے 7 منٹ میں دو زلزلوں سے لرز اٹھے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے   محسوس کیے گئے تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

زلزلے کا پہلا جھٹکا صبح 6 بج کر 16 منٹ پر  اور دوسرا جھٹکا صبح 6 بج کر 23 منٹ  پر آیا۔

ریکٹر اسکیل  زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 11 کلومیٹر اور زلزلے کا مرکز سوپور کے قریب تھا۔

زلزلے کے جھٹکے  جہلم ویلی ،لیپہ ویلی ،راولاکوٹ، باغ، دھیر کوٹ، چکار، بنی لنگڑیال، سینادامن، سندھن گلی، گڑھی دوپٹہ میں بھی محسوس  کیے گئے۔

مظفرآباد  میں زلزلے کے بعد کچھ دیر کے لیے انٹر نیٹ سروس میں  بھی تعطل آگیا۔

متعلقہ خبریں