Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ صوفیا اکرام کی دھرتی ہے، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹسوری نے سندھ کے صوفی بزرگ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے موقع کہا کہ سندھ صوفیا اکرام کی دھرتی ہے۔

 گورنر سندھ کامران ٹسوری نے درگاہ شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ پر میڈیا سے گفتگورتے ہوئے کہا کہ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کا 281 واں عرس کا باقاعدہ افتتاح بحیثیت گورنر کیا ہے، اور یہ میرے لیے سعادت اور خوشی کی بات ہے۔

 گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت کئی مسائل درپیش ہیں اور سندھ میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو سیلاب کے باعث مشکلات کا سامنا ہے، میں نے سیلاب متاثرین اور ملک کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی ہے، صوبہ سندھ بہت سے مسائل کا شکار ہے، تعلیم کا فقدان ہے۔

 گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ کے بزنس مینز کے لیے خوشخبری ہے، وہ تھوڑا صبر اور تحمل کریں، جبکہ پاکستان کے آرمی چیف، وزیر اعظم اور صدر ملک کی خوشحالی کے لیے کوشاں ہیں، ہم نے آئی ٹی سینٹر بنائے جہاں ہزاروں بچے ہزاروں ڈالرز کما رہے ہیں۔

 گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ کراچی کے گورنر ہاؤس میں 50 پرسنٹ بچے اندرون سندھ سے آتے ہیں، ہماری لاکھوں بیٹیاں اور مائیں آج کورسز کرکے گھر پر لاکھوں روپے کما رہی ہیں، اللہ نے مجھے 12 ربیع الاول کو اس منسب پر بٹھایا۔

 گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ میں جہاں بھی عرس ہوگا وہاں گورنر افتتاح کرے گا، جبکہ  میرے آصف زرداری سے گہرے تعلقات ہیں، ذوالفقار شاہ نے بتایا تھا کہ گورنر کے پی کے درگاہ پر آئیں گے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ میں نے وزیر اعلیٰ کو خط لکھا ہے کہ پنجاپ کی طرح اپنے بجٹ سے کٹوتی کر سکتے ہیں، صوبائی وزیر چھوٹے بھائی ہیں، اگر ان کو کچھ ناراضگی ہوگی بھی تو دعا کی ہے درگاہ پر، میرے سندھ کے نوجوانوں کا بھی روٹی کپڑا اور مکان کا حق ہے۔

گورنرسندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس آئی ایف سی جس طرح کام کررہی ہےجلد خوشخبریاں ملیں گی، سندھ ہی پاکستان کی معیشت کے 99 فیصد حصےکو پورا کرتا ہے، جبکہ انتشار، نفرت کی سیاست معاشی حالات بہتر نہیں ہونے دیتی، معیشت کی بہتری میں سندھ ایک مرتبہ پھر کردار ادا کرےگا۔

گورنرسندھ نے کہا کہ گورنرہاؤس کی طرح حیدرآباد میں بھی آئی ٹی کورسز کرائیں گے، اور جو کورس کرارہے ہیں اس کی قیمت 8 ہزار ڈالر تک ہے مگر مفت کرارہے ہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ میں نے وفاق کو بھی خط لکھا ہے کہ سیلاب کے باعث سندھ کے لوگوں کی مدد کرے، جبکہ پیپلزپارٹی کے ایم این ایز اگر پارٹی کے خلاف ہیں تو بلاول ان کے مسائل حل کریں، آئیں سب مل کر سندھ کے لیے قدم اٹھائیں۔

گورنر سندھ محمد کامران خان ٹسوری نے  حضرت شاھ عبداللطيف بٹھائیؒ کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھاکر سہ روزہ تقریبات کا افتتاح کیا ہے۔

گورنر سندھ نے درگاہ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی پر حاضری دیکر چادر چڑھائی، عرس کی تقریبات کا آغاز کردیا اس کے علاوہ انہوں نے درگاہ پر شاہ عبداللطیف بھٹائی کا کلام بھی سنا، درگاہ پر غریب عورتوں میں کپڑے اور تحائف تقسیم کیے  جبکہ گورنر سندھ کو درگاہ پر سندھ کی ثقافتی سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ دیا گیا۔

اس موقع پر صوبائی سیکرٹری و چیف اوقاف ایڈمنسٹریٹر فرخ شھزاد قریشی، ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ، ایس ایس پی سید اصغر شاہ و دیگر حکام موجود تھے۔

متعلقہ خبریں