کراچی کے چڑیا گھر میں ہرنیوں اور شیرنی کے یہاں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
سینئر ڈائریکٹر کراچی زو کے مطابق ہرنیوں کی مختلف اقسام نے 9 بچوں کو جنم دیا ہے، واضح رہے کہ فیلو ہرن کی مادہ ہرنی کے یہاں 6 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، جبکہ بلیک بک ہرن کی مادہ نے 1، وائٹ فیلو ہرن کی مادہ نے 1 اور اسپوٹٹ ہرن کی مادہ نے بھی ایک بچے کو جنم دیا ہے۔
چڑیا گھر انتظامیہ نے بتایا کہ وائٹ فیلو ہرن، ہرن کی ایک نایاب نسل ہے، جبکہ وائٹ افریکن شیرنی نے بھی ایک بچہ کو جنم دیا ہے، دونوں مادہ جانوروں کے پیدائشی بچے صحت مند ہیں۔
سینئر ڈائریکٹر کراچی چڑیا گھرکے مطابق افریکن شیرنی کے یہاں بچہ کی پیدائش تین روز قبل ہوئی ہے، جبکہ کچھ عرصہ کے لیے شیرنی کے بچہ کو عوام سے دور رکھا جائے گا، افریقی شیر کی جوڑی رواں سال مارچ میں زو انتظامیہ کو تحفہ میں ملی تھی۔



















